ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : "راج آنگن ناگ بنا" کی از سر نو بحالی اور چبوترے کی افتتاحی تقریبات کا سلسلہ آج بدھ سے شروع

بھٹکل : "راج آنگن ناگ بنا" کی از سر نو بحالی اور چبوترے کی افتتاحی تقریبات کا سلسلہ آج بدھ سے شروع

Wed, 08 Feb 2023 17:17:42    S.O. News Service

بھٹکل 8 / فروری (ایس او نیوز) شہر کے اولڈ بس اسٹائنڈ کے قریب   مولانا آزاد روڈ کے بالمقابل مین روڈ پر واقع "راج آنگن ناگ بنا" کے لئے نئے چبوترے کی تعمیر اور ناگ کے نقش  پربنے پتھروں کی از سر نو تنصیب کے سلسلے میں افتتاحی تقریبات کا سلسلہ آج 8 فروری کو عوامی طعام  سے شروع ہوا جو 11 جنوری تک چلے گا ۔ 

 "راج آنگن ناگ بنا" کے صدر دگمبر شیٹھ نے پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے   بتایا کہ یہ پروگرام جین روایات کے مطابق جین چیف پجاری جوالینی کمار (ستیش) کی نگرانی میں انجام پائے گا ۔ آج پرچم کشائی ، پوجا پاٹ، اکھنڈ دیپ کی تنصیب، ہوَن، دِگ بندھن کی بلی اور عوامی طعام جیسی تقریبات ہونگی ۔ اسی طرح اگلے تین دنوں تک  پوجا پاٹ ، مختلف مذہبی رسوم اور ناگ پتھروں کی تنصیب کے ساتھ منگل آرتھی پر پروگرام کا اختتام ہوگا ۔ 

    ایم ایل اے سنیل نائک نے کہا کہ  "راج آنگن ناگ بنا" ایک تاریخی مقام ہے مگر بڑے زمانے سے یہ بہت ہی خستہ حالت میں پڑا ہوا تھا ۔ اس کے علاوہ اس کی وجہ سے کئی مرتبہ ماحول کشیدہ بھی ہوگیا تھا ۔ اس مسئلہ کا ایک مستقل حل نکالنے کے لئے یہاں اسے از سر نو بحال کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر کرشنا نائک نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے ۔      پریس کانفرنس  میں  اودئے جین، سچن مہالے ، راجیش مہالے ، ونود شیٹی ، کیشو نائک، شنکر اننت پائی وغیرہ موجود تھے ۔ 


Share: